Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

پاکستان میں مؤثر، جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم پر لمز میں ڈائیلاگ

Published

on

لمز یونیورسٹی نے پاکستان میں مؤثر، جوابدہ اور جامع لوکل گورنمنٹ کی تعمیر پر ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا ۔ لوکل گورنمنٹ کی تعمیر میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

ڈائیلاگ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سابق وفاقی وزیراویس لغاری اور مفتاح اسماعیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈائیلاگ میں شریک ہوئے ۔ شرکاء کے زبردست سوالات کا بھی سامنا کیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا ڈائیلاگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ہم نے پیش کیا تاکہ پاکستان ترقی کرسکے۔ لوکل گورنمنٹ سسٹم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ منظم لوکل گورنمنٹ سسٹم کے ذریعے ہم اپنی بہت ساری غلطیاں درست کر سکتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے ویڈو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ سسٹم اب تک اس لیے نہیں ممکن ہو سکا کہ یہاں سیاسی بحران بہت زیادہ ہے ۔ اور سب سے اہم چیز یہ ہے کہ لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ اوپر سے نہ آ کر بیٹھے بلکہ اسے بھی عوام منتخب کرے ، یہ واحد چیز ہے جس سے کامیاب لوکل گورنمنٹ سسٹم کو لایا جا سکتا ہے ۔

حقوق خلق پارٹی کے رکن عمار علی جان نے کہا کہ مقامی حکومتیں لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کی اصل نرسری ہیں۔

 سٹی میئر فاؤنڈیشن کی سینئر فیلو معراج فہیم نے کہا کہ پاکستان میں بڑے شہروں کو باہمی تعاون پر مبنی مقامی حکومتوں کے مجموعے کی ضرورت ہے جو کہ متوازن شہری کاری کی طرف ایک تبدیلی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین