Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء و طالبات کا ‘ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ ‘

Published

on

پاکستان نیوی کی جانب سے” ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ ” کے زیر عنوان لاہور کےمختلف تعلیمی اداروں کےطلباء و طالبات کےلئے پاکستان نیوی وار کالج  میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں سے روشناس کروانا تھا،مختلف کالجزبشمول گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،فضائیہ ڈگری کالج گیریژن کالج فاربوائز اوربحریہ کالج لاہور کے تقریبا 200طالب علموں اوراساتذہ نے تقریب میں شرکت کی.

کمانڈر سینٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے طلباء سے خطاب کیا اوران سےغیر رسمی گفتگو بھی کی.

کمانڈر سینٹرل پنجاب نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت اور عزم رکھتی ہے، انہوں نے ترقی پذیر ممالک کے لئے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور اس سلسلے میں ایک مضبوط بحری فوج کے کردار کو بھی اجاگرکیا.

بعدازاں تقریب میں پاک بحریہ کے اہل کاروں کی حربی تیاری،ہتھیاروں کی نمائش اورپاک میرینز اوراسپیشل سروسز گروپ پاکستان نیوی کی جانب سے اینٹی ٹیررازم ڈیموکا بھی انعقاد کیا گیا.

طلباء وطالبات نے پاک بحریہ کے کرداراورذمہ داریوں،بحری بیڑے میں شامل جدید ترین پلیٹ فارمز کی تفصیلات اور پاک بحریہ کی تمام جہات کے حوالے سےمعلومات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا،طلباء نے پاک بحریہ کےمختلف شعبوں کے حوالے سے ایک نمائش کا بھی مشاہدہ کیا.

تقریب میں شریک طلباء اور اساتذہ نے پاک بحریہ کےجذبے،لگن اورپیشہ ورانہ قابلیت کوسراہا اور تقریب کے انعقاد پرپاکستان نیوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین