Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تعلیم

ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن، 23 اور 24 اگست کو پورٹل کھلا رہے گا

Published

on

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی فیس جمع کروانے کیلئے پورٹل کھول دیا،نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایات کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ امتحان  رواں سال 10 ستمبر کو دوبارہ ترتیب دیا ہے، ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن مکمل نہ کرنے والے امیدواروں کو دوبارہ اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے لیے کونسل کی طرف سے محدود وقت دیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے تاحال 202336 امیدواروں نے رجسٹریشن کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، 189261 امیدوار امتحان کے لیے رجسٹریشن کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل نے مشاہدہ کیا کہ تقریباً 9000 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے فارم جمع کرائے، لیکن فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنا رجسٹریشن مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

ترجمان کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے اپنی ہیلپ لائن کے ذریعے امیدواروں کی جانب سے متعدد درخواستیں وصول ہوئیں۔صدر پی ایم ڈی سی  پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے MDCAT رجسٹریشن کے لیے زیر التواء فیس جمع کرانے کے لیے پورٹل کھولنے کی اجازت دی

ترجمان کا کہنا ہے کہ  یہ پورٹل محدود وقت صرف 23 سے 24 اگست تک 48 گھنٹے کی محدود مدت کے لیے کھلا رہے گا۔ یہ آپشن پورے ملک میں فراہم کیا جائے گا اور صرف ایک بار کے لیے دستیاب ہوگا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین