پاکستان
کراچی میں ڈائریا وبائی شکل اختیار کرگیا، رواں سال ایک لاکھ 67 ہزار کیسز رپورٹ
کراچی میں ڈائیریا وبائی صورت اختیار کر گیا ، شہر کے بڑے اسپتالوں میں جنوری سے ابتک ڈائیریا کے 1 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس عرصے کے دوران پانچ سال سے کم عمر 76402 بچے ڈائیریا میں مبتلا ہوئے، جبکہ پانچ سال سے زائد عمر کے 90955 افراد ڈائیریا کا نشانہ بنے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری میں پانچ سال سے کم عمر 22385 جبکہ پانچ سال سے زائد عمر کے 26826 ڈائیریا میں مبتلا مریض اسپتالوں میں لائے گئے۔
فروری میں پانچ سال سے کم عمر 19664 جبکہ پانچ برس سے زائد 23557 مریضوں نے اسپتال کا رخ کیا، مارچ میں ڈائیریا کے پانچ سال سے کم عمر 23144 جبکہ پانچ سال سے زائد عمر کے 27343 مریضوں میں ڈائیریا رپورٹ ہوا۔
اپریل میں تاحال پانچ سال سے کم عمر 11209 جبکہ پانچ سال سے زائد عمر کے 13229 افراد ڈائیریا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے۔
رواں سال کے دوران مختلف اسپتالوں میں پانچ سال سے کم عمر 6938 بچوں میں پیچش کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران پانچ سال سے زائد 9295 افراد میں پیچش کی تشخیص ہوئی۔
رواں سال جنوری میں 1991 پانچ سال سے کم عمر جبکہ 2910 افراد پیچس میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے، فروری میں پانچ سال سے کم عمر 1810 جبکہ پانچ سال سے زائد عمر کے 2424 افراد میں پیچش کی تصدیق ہوئی۔
مارچ میں پانچ سال سے کم عمر 2144 جبکہ پانچ برس سے زائد کے 2619 افراد پیچش میں مبتلا ہوئے جبکہ اپریل میں تاحال پانچ سال سے کم عمر 993 اور پانچ سے زائد عمر کے 1252 افراد پیچش کا شکار ہوئے۔
جنوری تا اپریل شہر میں 37 افراد ہیضے کا شکار ہوئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر کے اسپتالوں میں پیٹ کے امراض میں مبتلا یومیہ سیکڑوں مریض لائے جارہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آلودہ پانی اور مضر صحت غذائوں کا استعمال سے شہریوں کی بڑی تعداد پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی