Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پجاب میں حکمران اتحاد میں اختلافات نمودار، پیپلز پارٹی نے حکومت سے مایوسی کا اظہار کردیا

پیپلز پارٹی کو بجٹ تجاویز پر اعتماد میں نہیں لیا گیا,ہتک عزت قانون کا بل قائم مقام گورنر سے پاس کرایا گیا، حسن مرتضیٰ

Published

on

پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ حسن نے کہا ہے کہ امید تھی مریم نواز صوبے کے عوام کیلئے بہتر کام کریں گی،افسوس ہے حکومت کے اقدامات سے عوام اور صحافی مطمئن نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہونےکا فیصلہ کیا،ملک بند گلی کی طرف جارہا تھا اس لئے ان کا ساتھ دیا،آج ہر طبقہ مایوس نظر آتا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کاشتکار سمیت سب پریشان ہیں،کاشتکار جب ریکارڈ گندم کی پیداوار کرتا ہے تو آپ ان سے لیتے نہیں،بار بار اپنی حکومت اس لئے کہہ رہا ہوں ہم اس جرم میں شریک ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بجٹ تجاویز پر اعتماد میں نہیں لیا گیا،بزنس مین اربوں روپے ڈیفالٹر ہو جاتے ہیں مگر انہیں کوئی نہیں پوچھتا،کوئی پوچھنے والا ہے گنے کی قیمت 7 ماہ تک روک لی جاتی ہے کیا انہیں مارک اپ ملےگا؟

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گندم چھین لیتے ہیں،جون میں بجٹ گرمی کی طرح گرم ہوتا ہے،ہتک عزت قانون کا بل آپ نے قائم مقام گورنر سے پاس کرایا،ہمیں سننے کو ملتا ہے پیپلز پارٹی کی میوچل انڈراسٹینڈنگ سے یہ ہوا ہے،پیپلز پارٹی کہیں بھی موجود نہیں تھی اور نہ اس بل کا حصہ بننا چاہتی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین