Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات، صوبائی وزیر شکیل خان مستعفی

Published

on

Resigned minister Shakeel Khan accused Chief Minister Ali Amin Gandapur of taking Rs 20 crore commission

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیربرائے سی اینڈڈبلیوشکیل خان مستعفی ہوگئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکواستعفیٰ بھیج دیا گیا۔

شکیل خان نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کسی اورکےاشاروں پرکام کرکرہےہیں،وزیراعلیٰ میرےمحکمےمیں مداخلت کررہےتھے،وزیراعلیٰ سےاختلاف اصولوں پرہے،میراووٹ بانی پی ٹی آئی کاہے۔

شکیل خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اپنےبنیادی اصولوں اوروعدوں پرسمجھوتاکررہی ہے، صوبائی حکومت اپنےاصولی موقف سےپیچھےہٹ گئی ہے،خراب حکمرانی اوربدعنوانی نےپارٹی منشورکوتباہ کردیاہے۔

شکیل خان نے کہا کہ میں اپنےآپ کوتمام فورمزپراحتساب کےسامنےپیش کرتاہوں،میں ہیڈگورننس ،بدعنوانی کےخلاف آواز  آٹھانےکی کوشش کروں گا،میں کابینہ سےاستفیٰ دینےکی وجوہات ایوان میں بیان کروں گا۔

صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ بانی چیئرمین کی جانب قائم کمیٹی کی سفارش پر شکیل خان کوکابینہ سےفارغ کیاگیا،شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری قواعد کے مطابق گورنر کو بھیجی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شکیل خان کے دیگر وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی اختلافات رہے تھے اور انہوں نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی اختلافات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی کا امکان تھا اور شکیل خان کو ہٹانے کی باتیں بھی سامنے آئی تھیں تاہم وزیراعلیٰ کی جانب سے ہٹائے جانے سے قبل ہی شکیل خان نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین