Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

’ دلداریاں‘ پرینیتی چوپڑہ نے مداحوں کو پاگل کردیا

Published

on

پرینیتی چوپڑا نے ایک بار پھرمداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا،صارفین نے پرینیتی کی آواز کو جادوئی قرار دے دیا،دلداریاں گانا سنا کر دل جیت لئے،ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز کے سحر میں مداحوں کو جکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہیں.

پرینیتی چوپڑا نےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کسی اسٹوڈیو کے اندر گانا گنگنا رہی ہیں۔

اداکارہ نے مشہور زمانہ گانے دلداریاں کا انتخاب کیا اور اسے اس قدر خوبصورتی سے گنگنایا کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی نہ صرف ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا یہ گانا صرف پیارا ہی ہے؟‘

ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے صارفین نے پرینیتی چوپڑا کی آواز کو ’جادوئی‘ قرار دیا۔ لوگوں نے کہا کہ آپ ایک زبردست اداکار ہونے کے ساتھ کمال کی گلوکارہ بھی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو گانے کا باقاعدہ ایلبم ریلیز کرنا چاہیے جو خوب ہِٹ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین