Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

23 ہزار 456 پاکستانی بیرون ملکوں جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

Published

on

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 23 ہزار 456 پاکستانی بیرون ملک جیلوں میں ہیں۔

سینیٹر ولید اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ 23456 پاکستانی بیرون ملک قید ہیں،،7ہزار 869 پاکستانی قیدی انڈر ٹرائل ہیں،15 ہزار 587 قیدی سزایافتہ ہیں۔

سعودی عرب میں 12 ہزار 156 پاکستانی قیدی ہیں،قطر میں 338 پاکستانی قیدی ہیں،5 ہزار 292 پاکستانی یو اے ای میں قید ہیں،عراق میں 519 قیدی ہیں۔بحرین میں ساڑھے چار سو پاکستانی قیدی ہیں۔

پرزنر ٹرانسفرایگریمنٹ(قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ)سے متعلق وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ 11ملکوں کے ساتھ پرزنر ٹرانسفرایگریمنٹ ہے،آذر بائیجان ،چین، ایران،جنوبی کوریا،سری لنکا کے ساتھ معاہدہ ہے،سعودی عرب، تھائی لینڈ ،ترکی، یو کے، یو اے ای کے ساتھ معاہدہ ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے سوال کیا کہ اس معاہدے کے تحت کتنے قیدی ٹرانسفر  ہوئے ہیں؟

کمیٹی نے وزارت داخلہ کو پرزنر ٹرانسفرایگریمنٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین