Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی جی سندھ سے ناراض افسر رخصت پر چلے گئے، صوبے میں گریڈ 20 اور 21 کے افسروں کی کمی

Published

on

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے ناراض افسران رخصت پر چلے گئے،صوبے میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی شدید قلت ہوگئی۔

ایڈیشنل آئی کراچی خادم حسین رند کو مزید تین ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،آئی جی سندھ رفعت مختار نے احکامات جاری کر دیے۔

گریڈ 21 کے عمران یعقوب منہاس کے رخصت پر جانے سے خالی ہونے والے دو عہدوں کا چارج خادم حسین رند کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس چیف کراچی خادم حسین اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔خادم حسین رند ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو ، ڈی آئی جی آئی ٹی کا چارج بھی سنبھالیں گے،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد زبیر دریشک ، ڈی آئی جی فنانس اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اضافی جارج سنبھالیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عبدالقادر قیوم ، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اور ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن سندھ کا بھی اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین