Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مقدمہ کوئی بھی، عمران خان کو پیر تک گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیرمعمولی فیصلہ

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد  ہائی کورٹ نے عمران خان کو 9 مئی کے بعد  درج ہونے والے کسی بھی  مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دہشتگردی مقدمات میں عبوری ضمات کے لیے درخواست دائر کی، اس درخواست کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کی۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے سامنے استدعا کی کہ نو مئی کے بعد درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عمران خان خود روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ عمران  خان روسٹرم پر آگئے  خدشہ ہے کہ مجھے ہائی کورٹ سے نکلنے پر دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے بیان دے رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ حالات قابو سے باہر ہیں  فوج اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے لا یا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ( میں جیل سے) باہر رہوں گا تو روک سکوں گا،حالات کنٹرول سے باہر ہوئے تو ملک میں تباہی ہو گی۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عمران خان کو پیر تک  کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا اور ہدایت کی کہ کوئی خفیہ مقدمہ ہو تو اس میں بھی پیر تک  گرفتار نہ کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین