Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب بھر میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال، او پی ڈی سروسز بند رکھی گئیں

Published

on

ساہیوال اور خانیوال میں پیش آنے والے واقعات پر حکومتی کاروائیوں کے خلاف وائے ڈی اے اور وائے این اے کی ہڑتال جاری ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز میں ڈاکٹروں نے کام بند رکھا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی سروسز میں کام بند کر دیا،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ساہیوال اور خانیوال واقعہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں،سیکریٹری ہیلتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے،،ری ویمپننگ کے معاملہ کی انکوائری کروائی جائے اور ڈاکٹروں کے سیکورٹی مسائل کو حل کیا جائے۔

ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مریضوں کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ہر روز ہڑتال ہو جاتی ہے ہم دور دراز علاقوں سے کرایہ لگا کر آتے ہیں یہاں آ کر پتہ چلا کہ ہڑتال ہےہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں صبح سے مختلف ہسپتالوں میں جا رہے ہیں کہیں بھی ڈاکٹر نہیں مل رہےحکومت اس معاملہ کا کوئی حل نکالے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،،سیکرٹری ہیلتھ کو معطل کیا جائے،،خانیوال اور ساہیوال واقعات کے اصل زمہ مہ داروں کو سامنے لایا جائے اور سیکیورٹی بل منظور کر کےڈاکٹروں کے سیکیورٹی مسائل حل کئے جائیں،،اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تواحتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین