Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ڈالرز جمع کرنے والوں کی شامت، 2 سال کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، بینک لاکرز بھی سکین ہوں گے

Published

on

ڈالرزذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیاگی،ایف آئی اے اورحساس اداروں کی جانب سے گرینڈ آپریشن کے لیے کمپینیزاورافراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی،مبینہ طور پر بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کیے جانے والے ڈالرزکوجدید ٹیکنالوجی کےذریعے اسکین کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ڈالرذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سےآخری معرکے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ڈالرذخیرہ اندوزی کےخلاف ایف آئی اے،حساس ادارے اوراسٹیٹ بینک نےگرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق ڈالرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیر اورافراد کی نشان دہی کرلی گئی،فہرستیں تیارکرلی گئیں،ایف آئی اے اورحساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا 2سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔

غیرمعمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی،ایف آئی اے اورحساس اداروں نے بینکوں سےلاکر مالکان اورسامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں۔

ایف آئی اے اوراسٹیٹ بینک کواطلاعات ہیں کہ ڈالرزکی بڑی تعداد میں بینک لاکرزمیں ذخیرہ ہیں،ایف آئی اے ڈالرزریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے،ایف آئی اے اورحساس اداروں کو ڈالرزکریک ڈاؤن سے ڈالرزکی قدرمیں بڑی کمی کا یقین ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین