Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 334 روپے سے زیادہ میں فروخت، سٹہ باز سرگرم

Published

on

China, Saudi Arabia and United Arab Emirates assured to roll over loans to Pakistan

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، اور پیر کو ٹریڈنگ کے دوران 334 سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈیلرز نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں صارفین کے لیے قیمت فروخت 334.5 اورقیمت خرید 331.5 ہے، جو جمعہ کی 331 اور 328 کی سطح سے 3.5 روپے زیادہ ہے۔

تاہم ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ٹریڈنگ کے دوران 329 روپے اور 326 روپے کے نرخ بتائے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 305 کی سطح سے اوپر رہا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اہم شرط، حکومت کی جانب سے درآمدی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں، خاص طور پر اوپن مارکیٹ میں نئے دباؤ میں آ گئی ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کے انفلو کے راستے تلاش کریں، کیونکہ ذخائر کی کمی مقامی کرنسی پر اعتماد کو تیزی سے ختم کر رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 7.85 بلین ڈالر کی سطح پر منڈلا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سٹہ باز اس حالت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین