پاکستان
گھریلو ملازمہ تشدد کیس، رضوانہ کے زخم 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں، کئی ٹیسٹوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، ڈاکٹر فرید ظفر
پرنسپل جنرل اسپتال ڈاکٹرفریدظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کی طبیعت کچھ اس طرح کی ہوچکی ہے جو ایک دن ٹھیک تو دوسرے دن خراب ہوتی ہے، رضوانہ کے جتنے زخم ہیں وہ نئے نہیں بلکہ 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں۔
پرنسپل جنرل اسپتال نے بتایا کہ رضوانہ کو مختلف اینٹی بائیوٹک ادویات دے رہے ہیں،رضوانہ کے حوالےسے بورڈ کی ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے،رضوانہ کے حوالےسے بورڈ مل بیٹھ کر ادویات دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرتا ہے۔
پرنسپل جنرل اسپتال ڈاکٹرفریدظفر نے کہا کہ اپنی طرف سے پوری کوشش کررہے ہیں،عوام بھی رضوانہ کیلئے دعا کریں، امید ہے رضوانہ کا جو علاج ہورہا ہے وہ جلد بہتر ہو جائے گی، رضوانہ کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں، رضوانہ کی میڈیکل رپورٹس کے حوالےسے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
پرنسپل جنرل اسپتال ڈاکٹرفریدظفر نے کہا کہ رضوانہ کے جتنے زخم ہیں وہ نئے نہیں بلکہ 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں،رضوانہ کی دونوں سائیڈ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جن پر پلاسٹر کیا گیا ہے، رضوانہ کے سر پر جو زخم تھے اس کی صفائی نہیں ہوئی تھی، ڈاکٹر جاوید اکرم سے رضوانہ کے کیس کےحوالےسے تمام باتیں ڈسکس ہوئی ہیں، رضوانہ کی 24 گھنٹے بہترنگہداشت ہورہی ہے،کچھ دوائیں تبدیل بھی کی ہی۔
ڈاکٹر فریدظفر نے کہا کہ رضوانہ کے سر پر بھی زخم ہیں اور کچھ کمر اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی ہیں،رضوانہ کی اینٹی بائیوٹک مزید بہتر کردی گئی ہیں،رضوانہ کو جو سر میں زخم تھا وہ اب پہلےسے کافی بہتر ہے،رضوانہ کو لگنے والے زیادہ تر زخم 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں امید ہے جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی