Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گھریلو ملازمہ تشدد کیس، رضوانہ کے زخم 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں، کئی ٹیسٹوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، ڈاکٹر فرید ظفر

Published

on

پرنسپل جنرل اسپتال ڈاکٹرفریدظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کی طبیعت کچھ اس طرح کی ہوچکی ہے جو ایک دن ٹھیک تو دوسرے دن خراب ہوتی ہے، رضوانہ کے جتنے زخم  ہیں وہ نئے نہیں بلکہ 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں۔

پرنسپل جنرل اسپتال نے بتایا کہ  رضوانہ کو مختلف اینٹی بائیوٹک ادویات دے رہے ہیں،رضوانہ کے حوالےسے بورڈ کی ایک میٹنگ بھی ہوئی ہے،رضوانہ کے حوالےسے بورڈ مل بیٹھ کر ادویات دینے کیلئے لائحہ عمل طے کرتا ہے۔

پرنسپل جنرل اسپتال ڈاکٹرفریدظفر نے کہا کہ اپنی طرف سے پوری کوشش کررہے ہیں،عوام بھی رضوانہ کیلئے دعا کریں، امید ہے رضوانہ کا جو علاج ہورہا ہے وہ جلد بہتر ہو جائے گی، رضوانہ کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنا باقی ہیں، رضوانہ کی میڈیکل رپورٹس کے حوالےسے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

پرنسپل جنرل اسپتال ڈاکٹرفریدظفر نے کہا کہ رضوانہ کے جتنے زخم  ہیں وہ نئے نہیں بلکہ 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں،رضوانہ کی دونوں سائیڈ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جن پر پلاسٹر کیا گیا ہے، رضوانہ کے سر پر جو زخم تھے اس کی صفائی نہیں ہوئی تھی، ڈاکٹر جاوید اکرم سے رضوانہ کے کیس کےحوالےسے تمام باتیں ڈسکس ہوئی ہیں، رضوانہ کی 24 گھنٹے بہترنگہداشت ہورہی ہے،کچھ دوائیں تبدیل بھی کی ہی۔

ڈاکٹر فریدظفر نے کہا کہ رضوانہ کے سر پر بھی زخم ہیں اور کچھ کمر اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی ہیں،رضوانہ کی اینٹی بائیوٹک مزید بہتر کردی گئی  ہیں،رضوانہ کو جو سر میں زخم تھا وہ اب پہلےسے کافی بہتر ہے،رضوانہ کو لگنے والے زیادہ تر زخم 4 سے 5 ماہ پرانے ہیں امید ہے جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین