تازہ ترین
ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ملاقات،اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی سفیر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کر کے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی، امریکی سفیر نے عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے،پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے،حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے،عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی