تازہ ترین

ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ملاقات،اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی سفیر

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کر کے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی، امریکی سفیر نے عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے،پنجاب میں سرمایہ کاری کا  پوٹینشل موجود ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے،حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے،عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version