Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ڈاکٹر آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا

Published

on

The Election Commission has issued a notification for the reinstatement of 3 MNAs of Muslim League-N and one member of the Punjab Assembly

ڈاکٹر آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکرٹری ون کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آصف حسین،عمر حمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکرٹری خدمات سر انجام دیں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا استعفی اتوار کو سامنے آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خراب صحت سیکرٹری الیکشن کمیشن کےاستعفے کی وجہ بنی۔ عمیر حمید نے کہا کہ میری صحت کام کرنےکی اجازت نہیں دیتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، عمر حمید کچھ دن تک ہسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں اور اب وہ گھر میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنےتاحال ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

 نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر الیکشن کمیشن کا اعلامیہ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمر حمید خان کو جولائی 2021 میں سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ سیکریٹری فوڈ تھے۔ وہ ایک تجربے کار افسر ہیں اور وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین