Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں ملیر اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی جاری، موسلا دھار بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات

Published

on

کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان نہیں ، کچھ علاقوں میں ہلکی کہیں درمیانی شدت کی بارشیں متوقع ہیں۔

خلیجی ریاستوں میں تباہ کن بارش برسانے والے سسٹم کا رخ بلوچستان میں شدید بارشیں برسانے کے بعد اب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کی جانب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے تحت آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں 15 سے 40 ملی میٹر تک بارش کی توقع ہے، تاہم شہر میں موسلا دھار بارش کے امکانات نہیں۔

شہر کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش کے اسپیلز ہوسکتے ہیں۔

ملیر سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر، بلدیہ ، کلفٹن اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین