پاکستان
کراچی میں اگلے تین دن بوندا باندی متوقع، تیز ہواؤن کا سلسلہ جاری
پیرکو کراچی میں تندوتیزہوائیں چلیں،ہواوں کی رفتار43کلومیٹرفی گھنٹہ سے تجاوزکرگئی،مضافاتی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلیں،اگلے 3روز کے دوران صبح ورات کے اوقات میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے ۔
پیرکوکراچی کامطلع جزوی ابرآلود رہا،تاہم بعض علاقوں میں دھوپ نکلی،دن بھر معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلیں،جس کی رفتار43.2کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.4ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 65فیصد رہا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران کراچی میں موسم جذوی ابرآلود جبکہ صبح ورات کے اوقات میں بونداباندی ہونے کا امکان ہے،۔
حکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع میں گرم ومرطوب موسم بدستوربرقرارہ سکتا ہےالبتہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے،پیرکو سب سے زیادہ گرمی خیرپور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔