پاکستان
ملک میں خشک سالی، وزیراعظم نے 26 جنوری کو نماز استسقا کی اپیل کردی
وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کی صورتحال ہے،نگران وزیراعظم کی اپیل پر 26 جنوری کو نماز استسقا ادا کی جائے گی ،تمام علمائےکرام فرض نمازوں کے بعد بارشوں کیلئے دعا مانگیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور ایران میں کشیدگی رہی،ایران نے پاکستان کے بارڈر کی خلاف ورزی کی،قومی عسکری قیادت نے ایران کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا،دنیا پر ایک چیز واضح ہو گئی ہے پاکستان ایک قوم ہے،دنیا کے سامنے آ چکا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع خود کر سکتا ہے،پاکستان نے جو دفاع کیا اس کا نشانہ کوئی ایرانی شہری نہیں بنا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ایران میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کا کیمپ تھا جسے نشانہ بنایا گیا،پوری قوم اس موقع پر اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہو گئی،آرمی چیف نے فلسطینی سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کر کے تعاون کا یقین دلایا،پاک فوج کے 2 جہاز امداد کیلئے جا چکے ہیں،پاکستان فلسطینیوں کے حوالے سے کسی صورت غافل نہیں ،پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے،ایران کا پاکستان کے مسائل حل کرنے میں بہت بڑا کردار ہے،پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان نے ذمہ داری اور امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ بےگناہوں کونشانہ بنانےوالےدہشتگردوں کوجب پاکستان نشانہ بناتاہےتوسچ سامنےآتاہے،دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے اداروں اور عوام کو نشانہ بناتے ہیں،حملہ کہیں بھی ہو پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے،پورے عالم اسلام سے پاکستان رابطے میں ہے،ہمارے وزیراعظم دورہ چھوڑ کر واپس آئے،پاکستان کے باقی ممالک سے رابطے رہتے ہیں،حملہ ہونا ہی ہمارے لیے ایک غم کی خبر تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی