پاکستان

ملک میں خشک سالی، وزیراعظم نے 26 جنوری کو نماز استسقا کی اپیل کردی

Published

on

وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کی صورتحال ہے،نگران  وزیراعظم کی اپیل پر 26 جنوری کو نماز استسقا ادا کی جائے گی ،تمام علمائےکرام فرض نمازوں کے بعد بارشوں کیلئے دعا مانگیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے  پاکستان اور ایران میں کشیدگی رہی،ایران نے پاکستان کے بارڈر کی خلاف ورزی کی،قومی عسکری قیادت نے ایران کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا،دنیا پر ایک چیز واضح ہو گئی ہے پاکستان ایک قوم ہے،دنیا کے سامنے آ چکا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع خود کر سکتا ہے،پاکستان نے جو دفاع کیا اس کا نشانہ کوئی ایرانی شہری نہیں بنا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ایران میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کا کیمپ تھا جسے نشانہ بنایا گیا،پوری قوم اس موقع پر اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہو گئی،آرمی چیف نے فلسطینی سفیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کر کے تعاون کا یقین دلایا،پاک  فوج کے 2 جہاز امداد کیلئے  جا چکے ہیں،پاکستان فلسطینیوں کے حوالے سے کسی صورت غافل نہیں ،پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے،ایران کا پاکستان کے مسائل حل کرنے میں بہت بڑا کردار ہے،پوری دنیا کہہ رہی ہے  پاکستان نے  ذمہ داری اور امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ بےگناہوں کونشانہ بنانےوالےدہشتگردوں کوجب پاکستان نشانہ بناتاہےتوسچ سامنےآتاہے،دہشت گرد  پاکستان کی سلامتی کے اداروں اور عوام کو نشانہ بناتے ہیں،حملہ کہیں بھی ہو پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے،پورے عالم اسلام سے پاکستان رابطے میں ہے،ہمارے وزیراعظم دورہ چھوڑ کر واپس آئے،پاکستان کے باقی ممالک سے رابطے رہتے ہیں،حملہ ہونا ہی ہمارے لیے ایک غم کی خبر تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version