پاکستان

شدید دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق

Published

on

پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث بھونیکی موڑ اور پھولنگر میں 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھی بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں عبدالرحمن ،مجاہد، پرویز، ناصر، شہنواز، رفاقت اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی ایس پی موٹر وے شوکت علی چنگیزی کا کہنا ہے کہ حدنگاہ صفر اور روڈ پر پھسلن کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں، ڈرائیور تیز رفتاری سے گریز اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version