Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تحریک انصاف دور میں 628 کاروباری افراد کو صفر شرح سود پر 3 ارب ڈالر قرضے، معاملہ لپیٹ دیا گیا

Published

on

تحریک انصاف کے دور میں ملک کے 628 کاروباری افراد کو 3 ارب ڈالر کے قرضے صفر شرح سود پر دینے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نمٹا دیا۔

پبلک اکآنٹس کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس نورعالم خان کی صدارت میں ہوا، سٹیٹ بینک حکام نے بریفنگ دی جس کے بعد معاملے کو نمٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کمرشل بینکوں نے یہ قرضے رعایتی شرح سود پر کووڈ 19 کے دوران دیئے، کیونکہ کووڈ وبا کے دوران سرمایہ کاری کم ہو گئی تھی۔

سٹیٹ بینک حکام نے اصرار کیا کہ یہ قرضے کمرشل بینکوں نے ہی جاری کئے، کووڈ کے دوران عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان یہ معاملہ قومی احتساب بیورو ( نیب) اور فیڈرل انویٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوانا چاہتے تھے لیکن کمیٹی کے چند ارکان نے شدید مخالفت کی اور کہا کہ اس طرح سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوگا، اس پر نور عالم خان کو معاملہ نمٹانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو صفر شرح سود پر قرض لینے والے 628 سرمایہ کاروں کے نام بھی نہیں بتائے گئے۔

کمیٹی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر پر آڈٹ اعتراض بھی ختم کردیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس موٹرتوے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بھی اس کا ڈیزائن ابھی تک منظور نہیں ہوسکا،ایف ڈبلیو او نے دو بار ڈیزائن جمع کرایا لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مسترد کردیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین