تازہ ترین
طلبہ کے لیے ای بائیکس، کتنا ایڈوانس اور قسط کیا ہوگی؟ وزیراعلیٰ نے بتادیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں 2023-24 ء کے سالانہ بجٹ اور ضمنی بجٹ گرانٹ کی منظوری کی توثیق کی گئی۔
لاہور نالج پارک کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دی گئی،پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کیلئے اراضی سی بی ڈی کو منتقل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں،گوگل، مائیکروسافٹ جیسے ٹیک جائنٹس کو آئی ٹی سٹی میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں آئی ٹی سٹی کے دونوں ٹاورز مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کیلئے مدعو کیا جائے گا، فلم سٹی بھی ہو گا۔
اجلاس میں پنجاب بینک کی طرف سے 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری ہے،بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں،الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے،طلبا پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5ہزار سے کم ہوگی،رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی،امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو بائیکس دینے کیلئے الگ اسکیم لائیں گے۔
کابینہ نے سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں توسیع کی اصولی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب ایئر ایمولینس پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بڑے لوگوں کیلئے سب سہولتیں ہیں، غریب آدمی کی زندگی بچانے کیلئے کچھ نہیں،لوگوں کو بروقت علاج کی سہولت دینا چاہتے ہیں،سرگودھا میں ہارٹ ٹیک کے مریضوں کے علاج اور منتقلی کی مناسب سہولتیں نہ ہونا افسوسناک ہے، دفاتر میں بیٹھ کر لگتا ہے ایئر ایمبولینس کی ضرورت نہیں مگر اس کی ضرورت ہے،ریسکیو کو ایمرجنسی میں ایئر ایمبولینس کیلئے 1100 کالز موصول ہوئیں، پی آئی سی ایمرجنسی میں ہارٹ اٹیک کے مریض دوردراز علاقوں سے 8 گھنٹے میں پہنچے،سمجھتی ہوں ایئر ایمبولینس کی اس وقت بہت زیادہ ضرورت ہے،ایئر ایمبولینس پراجیکٹ کا ٹرائل بنیادوں پر آغاز کیا جائے گا،ہمارے یہاں غریب آدمی کی تکلیف کسی کو محسوس نہیں ہوتی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے سینیٹری ورکرز سیفٹی کٹ نہ ہونے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،صرف سیاسی فائدے کیلئے فیصلے نہیں کرنےپنجاب کے عوام کو بھی دیکھنا ہے،کسی کی سفارش نہیں کی اور نہ کروں گی، کسی افسر کو لگانے کیلئے نہیں کہا،سرکاری ملازمت میں کرپشن، سیاسی وابستگی اور نا اہلی برداشت نہیں ہو گی۔
اجلاس میں پنجاب میں لا افسران کی تعداد66 کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی