پاکستان
سول ایوی ایشن کی ای کچہری، امیگریشن عملے کے ناروا سلوک، ایئرلائنز کے بورڈنگ کارڈ سے انکار کی شکایات
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے ای کچہری کی صدارت کی،ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے حوالے سے معلومات لی گئیں جبکہ متفرق شکایات موصول ہوئیں۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ای کچہری کی صدارت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کی جبکہ کچہری میں ایڈیشنل ڈی جی،ڈپٹی ڈی جی (ریگولیٹری)، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز، ڈائریکٹر سیکیورٹی، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹرآپریشنز، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ نے بھی شرکت کی۔
آن لائن ای کچہری کے دوران موصول ہونے والے سوالات میں درجہ ذیل موضوعات شامل تھے، حیدرآباد ایئرپورٹ، مظفرآباد اور راولاکوٹ ایئرپورٹ کی بحالی، ایئرپورٹس پر سگریٹ نوشی زونز کی دستیابی،ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ،اے ٹی پی ایل لائسنس کے اجرا کے طریقہ کاراورامتحانات کےآغازکی معلومات لی گئی۔
ائرپورٹس پر امیگریشن عملے کے ناروا رویے سے متعلق شکایات،مسائل اورایئر لائن کی جانب سے بورڈنگ کارڈ سے انکارکی شکایت موصول ہوئیں۔
ہلکے وزن کے ڈرونز کی درآمد،قطر ایئرویز کی جانب سے پاکستان سے جنوبی افریقہ کے مسافروں کے لیے لازمی واپسی ٹکٹ کی شرط کے متعلق پوچھاگیا۔
پشاورائیرپورٹ پرسول ہوابازی کے طیاروں کی آمدروفت میں تاخیر،لاہور ائیرپورٹ کے گرداونچی عمارتوں اورسی اے اے ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے بھی سوالات ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے موقع پر ہی زیادہ تر سوالات کے جوابات دیے،انھوں نے متعلقہ افسران کو میرٹ پر جلد از جلد ان کو بھیجے گئے سوالات کے فوری جوابات دینے کی ہدایت کی گئی،ای کچہری کو سی اے اے کے آفیشل فیس بک پیچ پرلائیواسٹریم کیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور