ٹاپ سٹوریز
بیوروکریٹک رکاوٹوں سے نکلنے کے لیے اقتصادی کونسل بنائی، سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے ’پاکستان منرل سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کا قیام یقینی بنایا، ایس آئی ایف سی کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔
آرمی چیف نے قرآن مجید کی سورۂ رحمٰن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا ارشاد ہے؛
اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے
آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ملک پر نظر ڈالیں تو برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک اور ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں، اللہ مہربان ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کو ترقی جانب لے جانا ہے، ہم نے گرین انیشیٹو بھی اسی لیے لیا ہے، اللہ نے کہا میں تمہیں آزماؤں گا، کبھی بھوک سے، کبھی خوف سے کبھی جان سے، لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے، رب نے زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے،
آرمی چیف نے کہا کہ یہ سمٹ بہت اہم ہے، ہم مقامی ریڈ ٹیب ازم سے نکلنا چاہتے ہیں، بیورو کریٹک رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں ون اسٹیپ انیشیٹو ہو،بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہونگے،بیرونی سرمایہ کاروں کو اعتماد ہو کہ ان کا سرمایہ یہاں ضائع نہیں ہوگا،ملک میں اکنامک گروتھ ہوگی،غیر ملکی سرمایہ کار یہاں ایک نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں، لوگوں کے علم میں اضافہ، مسائل حل، منرلز کو ترقی ملے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی