ٹاپ سٹوریز

بیوروکریٹک رکاوٹوں سے نکلنے کے لیے اقتصادی کونسل بنائی، سرمایہ کاروں کا اعتماد چاہتے ہیں، آرمی چیف

Published

on

آرمی چیف جنرل عاصم منیر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے ’پاکستان منرل سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کا قیام یقینی بنایا، ایس آئی ایف سی کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔

آرمی چیف نے قرآن مجید کی سورۂ رحمٰن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا ارشاد ہے؛

اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے

آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ملک پر نظر ڈالیں تو برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک  اور ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ  ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں، اللہ مہربان ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان کو ترقی جانب لے جانا ہے، ہم نے گرین انیشیٹو بھی اسی لیے لیا ہے، اللہ نے کہا میں تمہیں آزماؤں گا، کبھی بھوک سے، کبھی خوف سے کبھی جان سے، لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے، رب نے زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے،

آرمی چیف نے کہا کہ یہ سمٹ بہت اہم ہے، ہم مقامی ریڈ ٹیب ازم سے نکلنا چاہتے ہیں، بیورو کریٹک رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں ون اسٹیپ انیشیٹو ہو،بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہونگے،بیرونی سرمایہ کاروں کو اعتماد ہو کہ ان کا سرمایہ یہاں ضائع نہیں ہوگا،ملک میں اکنامک گروتھ ہوگی،غیر ملکی سرمایہ کار یہاں ایک نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں، لوگوں کے علم میں اضافہ، مسائل حل، منرلز کو ترقی ملے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version