Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی 3 حکومتی کمیٹیوں سے مستعفی

Published

on

We recommended to close 70 institutions, the government closed only one institution, the rulers do not want to reduce the expenditure, Dr. Qaiser Bengali

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی 3 حکومتی کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے، انھوں نے اپنا استعفیٰ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکرٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوا دیا۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی کفایت شعاری، رائٹ سائزنگ اور اخراجات میں کمی کی کمیٹیوں کے رکن تھے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کا مؤقف ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی کے لیے افسران کے بجائے چھوٹے ملازمین کو نکال رہی ہے۔ حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز کے برخلاف اقدامات کر رہی ہے، حکومت تجاویز کے برخلاف گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے اور محکموں سے گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کی نوکریوں کو بچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب روپے کے اخراجات کم ہوتے ہیں، معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، معیشت قرضوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے اچھی کوششیں کیں، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات کم کرنے کے لیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دیں۔

معاشی ماہر نے مزید کہا کہ تینوں کمیٹیوں نے 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنز کا جائزہ لیا، اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژن بند کرنےکی تجویز دی، اخراجات میں کمی کے لیے 50 سرکاری محکمے بند کرنےکی تجویز دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین