تازہ ترین
مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/06/pm-shahbaz-sharif-meeting-with-president-xi-jinping.jpg)
وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو پاکستان پہنچ گئے۔ اس حوالے سے پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر شہباز شریف نے یہ دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چینی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران چین کے کاروباری اداروں اور سرمایہ کار کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔
پاکستان اور چین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک اونچائی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنا جاری رکھیں گے، پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں گے اور دونوں ممالک کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی اور فلاح و بہبود کو فروغ دیں گے۔
پاکستان اور چین نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے پانچ روزہ دورہ چین کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاکستان اور چین کی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
پاک چین مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون پر زور دیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک چین دفاعی تعاون خطے میں اسٹریٹجک توازن کے لیے اہم ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور