Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

احسان عادل اور حماد اعظم نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، امریکا کی نمائندگی کریں گے

Published

on

فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

احسان عادل نے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ حماد اعظم گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19  ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی، دونوں گذشتہ چند برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

حماد اعظم اور احسان عادل امریکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں، دونوں کھلاڑی دستاویزی ضروریات مکمل ہونے کے بعد امریکہ کی نمائندگی کے لئے پر امید ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین