کھیل
احسان عادل اور حماد اعظم نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، امریکا کی نمائندگی کریں گے
فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
احسان عادل نے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ حماد اعظم گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔
حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی، دونوں گذشتہ چند برسوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔
حماد اعظم اور احسان عادل امریکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہیں، دونوں کھلاڑی دستاویزی ضروریات مکمل ہونے کے بعد امریکہ کی نمائندگی کے لئے پر امید ہیں۔