Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

90 دن میں الیکشن کا حکم دیا جائے، جماعت اسلامی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی

Published

on

90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔۔۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے عدالت عظمی میں آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے،آرٹیکل 218(3) کے تحت نگران حکومتوں اور اتھارٹیز کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین