Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

انتخابی نشان: پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلے کے انتخابی نشان کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند اہم درخواستوں پر دستخط کرنے آیا ہوں، بلے کے انتخابی نشان کیلئے آج درخواست جمع کروا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے ہمیں سنا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست میں لکھا تھا یہ اہم معاملہ ہے، ہماری بھی یہی استدعا ہے، اسکروٹنی کا وقت ختم ہورہا ہے ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں، کوشش ہے جلد سے جلد یہ کیس لگے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ کرے بلے کا نشان ملے، ہمیں امید ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین