Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، روک سکتے ہو تو روک لو، عمر ایوب کا چیلنج

Published

on

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے، الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، روک سکتے ہو تو روک لو، الیکشن ترامیم کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے اور امید ہے انصاف ہو گا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتا ہے حکومت کے پاس پیسہ بھی ہے، حکومت کسی بھی طرح سے پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روک سکتی۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں کہتا ہوں روک سکتے ہو تو روک لو، یہ لوگ جتنی بھی کوشش کر لیں، کامیاب نہیں ہوں گے، ہماری سیٹیں ہمیں ملیں گی، وہ سیٹیں ہمیں آئین اور قانون دے گا۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط اور منفی ہے، اس ایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے، یہ قانون اور آئین کے بالکل منافی ہے، ہم لوگ الیکشن ترامیم کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے، ہمیں امید ہے کہ ہمیں عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں 500 ارب کا پیٹرول اسمگل ہوتا ہے، اسمگلنگ میں یہ حکومتی لوگ ملوث ہیں، کراچی، بلوچستان اور پنجاب کے حالات سب کے سامنے ہیں، اس حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گوادر میں ماہ رنگ کا احتجاج بالکل درست ہے، خدارا آپ پختون لوگوں کی آواز سنیں، ملک کے اقتصادی حالات بہت سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا ہے، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے، ہمارا چرایا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ فنانس کا ایک طالب علم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ بجٹ عوام دشمن ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی، شہباز شریف، مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین