تازہ ترین
پاکستان میں انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق ہوئے، دھاندلی الزامات کی چھان بین ہونی چاہئے، ڈونلڈ لو
امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق ہوئے تاہم انتخابی نتائج مرتب کرنے میں کچھ بے ضابطگیوں کو نوٹ کیا گیا، انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔
ڈونلڈ لو آج امریکی کانگریس پینل کے سامنے پیش ہوں گے اس سے قبل کانگریس کے لیے ایک تحریری بیان میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ الزامات میں کسی ادارے یا فرد کا الیکشن نتائج تبدیلی میں ملوث ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکشن سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصا تشویش رہی، انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر دہشت گرد حملے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی صحافیوں کو خصوصا خواتین صحافیوں کو پارٹی سپورٹرز نے ہراساں کیا، عالمی الیکشن مبصر تنظیم نے کہا انہیں ملک کے تقریبا آدھے حلقوں میں ووٹ گنتی کی آبزرویشن سے روکا گیا، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن والے دن موبائل فون ڈیٹا سروس بند کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ تشدد کی دھمکیوں کے باوجود چھ کروڑ سے زیادہ پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا، ووٹ ڈالنے والوں میں اکیس ملین سے زیادہ خواتین بھی شامل ہیں۔
ڈونلڈ لو نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد بڑی حد تک مسابقتی اور منظم تھا، ووٹر نے دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ خواتین کو پارلیمنٹ کے لیے منتخب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اور اقلیتی گروپوں کے اراکین اور نوجوانوں نے پارلیمنٹ کے انتخابات لڑے، کئی سیاسی جماعتوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں جیتیں۔
امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مزید کہا کہ تین مختلف سیاسی جماعتیں اب پاکستان کے چاروں صوبوں کی قیادت کر رہی ہیں، پانچ ہزار سے زیاد آزاد مبصر میدان میں تھے، اکتیس سال پہلے پشاور تعیناتی کے دوران پاکستانی انتخابات کو قریب سے دیکھا، تین دہائیاں قبل نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان مقابلہ تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی