Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے، مرتضیٰ سولنگی

Published

on

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات،اقلیتی امور سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

احمد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرتضی سولنگی بہت ایکٹو صحافی تھے،انہوں نے گورنمنٹ کی سپورٹ اور پیسوں کے بغیرریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کیا،میرا اور مرتضی سولنگی کا تعلق  انٹلیکچول بنیاد پر ہے میں انہیں حکومت سندھ کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

مرتضیٰ سولنگی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ احمد شاہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  ہم کوشش کریں گی صوبائی و وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا فقدان نہ ہو،دیگر صوبائی وزرا کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے،8 فروری کو الیکشن ہونگے اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے،یہ پاکستان کی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کریں۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا منتخب پارلیمان کا کام ہے،ہم چاہتے ہیں کہ حالات خراب نہ ہوں،اس میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے،میں نے یا احمد شاہ  نے الیکشن نہیں کرانے،ہم صرف سہولت کاری کر رہے ہیں،اعتماد نہ ہونا اعتماد نہ ہونے کا اظہار کرنا دو الگ باتیں ہیں،کئی دفعہ آپ مظلوم ہوتے نہیں ہیں لیکن اظہار کرتے ہیں،سیاست کے اندر جائز ناجائز باتیں اس کا حصہ ہے۔

ریڈیو پاکستان کے متعلق مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ،ریڈیوپاکستان کراچی کی فنکشنل عمارت موجود ہے،پرانی عمارت کے معاملات پرانے ہیں آج کے نہیں  ہیں،فلم کا ڈیپارٹمنٹ انفارمیشن کے پاس ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین