Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ کے علاقوں میں ٹرام چلانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔۔ایل ڈی اے نے ٹرام چلانے کے لیے ابتدائی فزیبیلیٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی۔

گلبرگ میں حالی روڈ ،مین مارکیٹ ،منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ پر ٹرام چلائی جائے گی۔شہر لاہور میں مختلف مقامات پر مزید الیکٹراک ٹرام چلانے کی رپورٹس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔کینال روڈ ٹھوکر سے ہربنس پورہ اور ٹھوکر سے سندر تک بھی ٹرام چلانے کی تجویز ہے۔

ایل ڈی اے نے الیکٹرک ٹرام ایلی ویٹیڈ چلانے کی بجائے کینال روڈ پر چلانے کی تجویز دی ہے،ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک 22 کلومیٹر کے روٹ پر الیکٹرک ٹرام چلانے کی تجویز دی گئی ہے،دوسری ٹرام سروس ٹھوکر نیاز بیگ سے سندر اور مانگا کی جانب ملتان روڈ پر ٹرام سروس چلائی جائے گی۔

درآمد ہونے والی الیکٹرک بسوں کو الیکٹرک ٹرام سروس میں استعمال کیا جائے گا،ٹرام سروس منصوبے میں کینال روڈ پر 22 بس سٹاپس بنائے جائیں گے،ٹھوکر سے جلو تک ہر ایک کلو میٹر بعد بس سٹاپ بنایا جائے گا،الیکٹرک ٹرام سروس چلانے کے لیے کینال روڈ پر ایک لین کو مخصوص کیا جائے گا۔

الیکٹرک ٹرام سروس کے لیے جیل روڈ انڈر پاس کی ری ماڈلنگ کی جائے گی،ایل ڈی اے نے کینال روڈ پر ایلی ویٹیڈ الیکٹرم ٹرام چلانے کی بھی تجویز دے دی،ایلی ویٹیڈ الیکٹرک ٹرام کے لیے تخمینہ لاگت پچاس ارب روپے سے زائد ہے،پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو تفصیلی پی سی ون بنانے کی ہدایت کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین