Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نئے قرض پروگرام کے لیے بجلی گیس مہنگی، مزید ٹیکسوں کے نفاذ کی شرائط، پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس کی تجویز

Published

on

Efforts to roll over loans from friendly countries to approve the IMF loan program are accelerating

آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں۔ ذرائع  کا کہنا   ہے کہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس کے نفاذ، بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے کی شرائط عائد کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشنرز کو  بھی ٹیکس کے دائرے میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ خسارے کے شکار ہر سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آرایک لاکھ سے کم پنشن والوں سے ٹیکس لینے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔ تمام پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے پہلے بجٹ اہداف طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کابینہ سے منظور کرانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین