ٹاپ سٹوریز

بجلی کی فی یونٹ قیمت 4.12 روپے بڑھادی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Published

on

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں، اوراس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، اور نیپرا اتھارٹی نےگزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version