Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، 6 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ

Published

on

ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجاوزکر گیا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 25 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے ۔بجلی کی کمی کے باعث ملک بھرمیں 6گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے198، بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 1سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین