Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بجلی ہر مہینے مہنگی کی جائے گی، پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا گیا

Published

on

How many electricity consumers got relief from 201 to 500 units in Punjab? Details have been released

حکومت نے اس سال بجلی کی قیمت بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور بجلی کی قیمت بار بار بڑھائی جاتی رہے گی، قیمت بڑھانے کا مقصد بجلی کے شعبے میں گردشی خسارے کو کم کرنا ہے جس کی شرط انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری کے وقت رکھی تھی۔

بجلی مہنگی کرنے کا جو پلان تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جس کی مد میں 39 ارب روپے موصول ہوں گے۔

ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی جس سے 122 ارب روپے موصول ہوں گے جبکہ سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2130 ارب تک محدود کیا جائے گا جو جون 2023 تک 27 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہو چکا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین