پاکستان
مبینہ توہین عدالت پر ایمل ولی خان 11 جنوری کو پشاور ہائیکورٹ طلب
پشاور ہائیکورٹ نے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ، پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان کی درخواست پر عدالت نے ایمل ولی خان سے 11جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ ابرہیم خان نے ریمارکس دیئے کہ ،ایمل ولی خان کو نہیں جانتا، وضاحت نہ دی تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی رہنما فضل محمد خان کی جانب دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل عامر ایڈووکیٹ نے عدالت میں ایمل ولی خان بیان پڑھ کر سنایا اور عدالت کو بتایا کہ ایمل ولی خان چیف جسٹس ہائیکورٹ کیخلاف بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس ملگری وکیلان کا حصہ رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر میں ملگری وکیلان کا حصہ رہا ہوں تو یہ پھر اپنے ہی وکیل کو دھمکی دے رہے ہیں،سنا ہے اسکی اتنی عمر نہیں، جس وقت کی بات کررہا ہے، شاید پیدا بھی نہیں ہوا تھا، میں انہیں نہیں جانتا،بیان سے تو لگتا ہے کہ وہ وکلا پر زیادہ ہنسا ہے، میں نے تو ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی پارٹی جوائن نہیں کرنی،ہم نوٹس جاری کرتے ہیں، اگر اس نے وضاحت نہ دی تو پھر دیکھ لیں گے کہ اسکے خلاف کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔
عدالت نے ایمل ولی خان کو نوٹس جاری کرکے 11 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی