Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ایمریٹس 100 فیصد سسٹین ایبل فیول کے ساتھ آزمائشی پرواز کرنے والی پہلی ایئرلائن بن گئی

Published

on

امارات ائیر 100فیصد سسٹین ایبل ایوی ایشن فیول(ایس اے ایف ) کے ساتھ ائیربس 380جہاز کی آزمائشی پروازکرنے والی دنیا کی پہلی ائیرلائن بن گئی۔

ترجمان ایمریٹس ایئر کا کہنا ہے کہ یہ فیول روایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں کاربن کا اخراج 85 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

ترجمان ایمریٹس کے مطابق پروازنے بدھ کوکیپٹن خالد بن سلطان اورکیپٹن فلپ لومبٹ کی سربراہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں چار انجنوں میں سے ایک انجن 100 فیصد ایس اے ایف فیول پر چلا،جو جیٹ ایندھن کی تکنیکی اور کیمیائی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے ڈراپ ان متبادل کے طورپراپنی صلاحیت کے اظہارمیں مدد کرتا ہے،اوریہ جیٹ فیول کا زیادہ پائیدار متبادل بھی ہے۔

ترجمان ایمریٹس کا کہنا ہے کہ یہ فیول روایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں کاربن کا اخراج 85 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ آزمائشی پروازایک ایسے وقت میں ہوئی جب بین الاقوامی تنظیمیں، ریگولیٹری ادارے اور پالیسی فیصلے کرنے والے اعلیٰ سطح کے عہدیدارتیسری بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے لیے دبئی میں اکٹھے ہیں،کانفرنس برائے ہوابازی،متبادل ایندھن،تیکنیکی جائزوں اوراعدادوشمار کے تجزیوں پرکام کررہے ہیں،آزمائشی پرواز میں استعمال ہونے والے 100 فیصد ڈراپ ان ایس اے ایف میں قابل تجدید مہک شامل ہیں،جس میں روایتی جیٹ فیول جیسی کافی خصوصیات ہیں،پرواز میں 4ٹن ایس اے ایف فیول شامل تھا۔

رواں سال کے اوائل میں ایمریٹس نے جنرل الیکٹرک 90 انجنوں سے چلنے والے بوئنگ 777طیارے پر خطے میں پہلی مرتبہ 100 فیصد ایس اے ایف فیول سے چلنے والی آزمائشی پرواز کامیابی سےسرانجام دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین