Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

ایمریٹس کی جانب سے ائیرکینیڈا کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر خیرمقدم

Published

on

ائیر کینیڈا اورایمریٹس نے اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت کسٹمر سروس میں قابل ذکر اشتراک کرکے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فلیگ شپ ٹرمینل 3پرائیر کینیڈا کے آپریشنز کو منتقل کردیا گیا۔

دنیا کے صف اول کے ٹرمینل میں آپریشنز کے مشترکہ مقام سے صارفین کے لئے رابطوں کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی اور نومبر 2022 میں شروع ہونے والی دونوں ایئر لائنز کے مابین شراکت داری کی اہمیت دو چند ہوگی.

امریکا کے لئے ائیرکینیڈا اورمشرق وسطیٰ، برصغیر پاک و ہند، جنوب مشرقی ایشیاء اور افریقہ کے لئے ایمریٹس کے دبئی میں ٹرانزٹ کرنے والے مسافر ایک ہی ٹرمینل میں رہنے کی سہولت کے ساتھ بلاتعطل اور تیز رفتار سفری عمل سے لطف اندوز ہوں گے۔

 ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، ”ہم دبئی میں ایمریٹس ٹرمینل 3 میں ایئر کینیڈا کا خیرمقدم کرنے پر خوش ہیں،جو مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے سے متعلق ہماری اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اور قدم ہے۔ ٹرمینل3 پر مشترکہ مقام کا مطلب یہ ہے کہ ایئر کینیڈا کے صارفین دبئی میں ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک پر ٹرانزٹ سفر کرتے ہوئے باسہولت سفری رابطے کے عمل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اہل افراد اپنی پرواز سے قبل دبئی میں ایمریٹس کی سگنیچر بزنس کلاس لاؤنج اور دیگر سہولیات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ایئر کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرکے ہمیں امید ہے کہ سفر کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مسافروں کے لئے آسان رابطے کی مزید سہولت فراہم کی جائے گی۔”

ایئر کینیڈا کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیٹ ورک و ریونیو پلاننگ، مارک گالارڈو نے کہا، ”دبئی انٹرنیشنل ٹرمینل 3 پر ایئر کینیڈا کا نیا مرکز ایک اہم سنگ میل ہے جو ایمریٹس کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری اور متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے درمیان ہماری پروازوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہم ایمریٹس اور دبئی ایئرپورٹ کو یہ اقدام آسان بنانے میں شراکت داری پر تہہ دل سے سراہتے ہیں جس سے ہمارے باہمی صارفین کو نہایت فائدہ پہنچے گا۔ ایئر کینیڈا کے صارفین ہمارے کوڈ شیئر اور فریکوئنٹ فلائیر پارٹنر ایمریٹس کے ساتھ مشرق وسطیٰ، افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر پاک و ہند کے مقامات سے بلا تعطل رابطے سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے ایئرپورٹ سے سفر کے دوران ایک اعلیٰ تجربے سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔”

ایئر کینیڈا کو ٹرمینل 3 میں خوش آمدید کہتے ہوئے دبئی ایئرپورٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر ماجد الجوکر نے کہا، ”شراکت داری کی ایک طویل تاریخ کے علاوہ دبئی ایئرپورٹس اور ایئر کینیڈا مسلسل غیر معمولی خدمات فراہم کرنے اور مہمانوں کے اطمینان کا بڑھ چڑھ کر خیال رکھنے کا مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔ یہاں  منتقلی ایئر کینیڈا کے آپریشنز کو ہموار کرے گی اور ہم اپنے ایئرپورٹ کی کارکردگی اور مجموعی سفر کو بہتر بنائیں گے۔ ٹرمینل 3 ایک عالمی معیار کی سہولت گاہ ہے جسے مسافروں کی بڑھتی ہوئی جدید ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جس میں بائیومیٹرک ٹچ پوائنٹس، کشادہ اور آرام دہ انتظار گاہیں، اور مختلف قسم کے کھانے اور شاپنگ آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔”

ایئرکینیڈا کی پہلی پرواز 26 جولائی کو ٹرمینل 3 پر اتری جبکہ پہلی پرواز دبئی سے ٹورنٹو کے لیے 27 جولائی کو روانہ ہوگی۔ فرسٹ اینڈ بزنس کلاس ڈراپ آف میں ایئر کینیڈا کی چیک ان اور سگنیچر کلاس کے لیے بیگ ڈراپ کاؤنٹرز دستیاب ہوں گے، پریمیم اکانومی اور اکانومی مرکزی داخلی دروازے پر ہوں گے۔ ایئر کینیڈا سگنیچر کلاس کے صارفین اور اہل ایروپلان ایلیٹ ممبران (ایروپلان 50 ہزار اور زائد) کو بھی ٹرمینل 3 میں واقع ایمریٹس بزنس کلاس لاؤنج تک رسائی حاصل ہوگی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین