تازہ ترین
بس بہت ہو گیا، جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جسٹس اطہرمن اللہ کے بیان پر تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر وزیراعظم سے پوچھیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے،ہم پاکستان کو کئی بار ٹیک آف کرتے گرا چکے ، enough is enough ۔جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے، اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا،سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا،جی ایچ کیو ، جناح ہائوس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا،فارمیشن کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سانحہ نومئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں،خیبرپختونخواہ کا بجٹ وفاقی بجٹ سے پہلے منظور ہونا معمول سے ہٹ کر ہے،چار وفاقی اکائیوں کا بجٹ مل کر وفاق کا بجٹ بنتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی