Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند

Published

on

بغیر ہیلمٹ کے مال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مال روڈ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمارہ اظہر نے کہا کہ مال روڈ کے ساتھ ساتھ کینال روڈ اور جیل روڈ سیمت اہم شاہراہوں پر کریک ڈاؤن بھی کریں گے۔

انھوں نے 90 فیصد تک شہریوں کے ہیلمٹ پہننے کو بھی خوش آئند قرار دیا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ماضی میں کی گئی ریکارڈ کامیابی کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین