Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ماحولیاتی آلودگی، ہفتہ کے روز لاہور میں تعلیمی ادارے، دفاتر، مارکیٹس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کا فیصلہ

Published

on

لاہور اور وسطی پنجاب میں شدید سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ہفتے کو لاہور سمیت پنجا ب کے 8 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو لاہور سمیت پنجا ب کے 8 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سموگ کی وجہ سے لاہو ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ہفتے کو تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما ، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے،مارکیٹیں ہفتے کو بند رکھی جائیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کسی بھی لحاظ سے اچھی نہیں، بچاؤ اور سدباب ضروری ہے،سموگ کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو سانس اور آنکھوں کے امراض لاحق ہورہے ہیں،سموگ  پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،موسمیات کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے،مصنوعی بارش کے حوالے سے مشاورت جاری ہے،موسمیات کے حوالے سے مخصوص لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے سٹڈی کیلئے الماتے میں تکنیکی ٹیم بھیج رہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور کے تمام پٹرول پمپس کے معیار کو چیک کیا جائے گا،اس ہفتے اسکول اور دفاتر بند رہیں گے،سڑکوں پر پانی کا اسپرے کیا جارہا ہے، لاہور میں روزانہ 400 کلو میٹر کے ایریا پر پانی کا اسپرے کیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین