Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا،ارکان اسمبلی نے متعلقہ حلقے میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا

ارکان اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی سے تکمیل کے مراحل طے کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور قائد محمد نواز شریف  کو مبارکباد دی،ارکان اسمبلی نے صاف ستھرا پنجاب اوردیگر اختراعی پراجیکٹس پر  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سب مل جل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے،ہماری حکومت کونہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا،ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا،مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی،مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے،ایک دو سال مشکل سہی ،اسودگی کاوقت ضرور آئے گا۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ سیاست دان ۔ انتظامیہ اور پولیس سمیت سب ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا،آپ کی سی ایم آپ کے ساتھ ہے ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں۔

فیصل آباد میں دھاتی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا اندوہناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔ خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف توقعات سے تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں، مریم نوازشریف سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میں آج قائد محمد نواز شریف کے ساتھ آئی ہوں،ڈور پھرنے والا بہت تکلیف دہ ہے۔بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے،ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے،ورکروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے قانون لارہے ہیں,عمل بھی کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد میں سو سپیڈو بسیں بھی لا رہے ہیں،فیصل آباد میں میٹرو بس بھی لا رہے ہیں،کم آمدن والے ایک لاکھ گھروں میں فیصل آباد بھی شامل ہے،پنجاب حکومت عوام کی حکومت ہے،صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔

پنجاب بھر میں 48لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں،طلبہ اور طالبات کو20 ہزار موٹر بائیکس دیں گے، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیک دی جائیں گی، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور آئی بیڈز بھی دیئے جائیں گے،دیہات سمیت تمام 36 اضلاع میں پی پی موڈ پر ویسٹ مینجمنٹ کا نظام آئندہ 3 ماہ میں قائم کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

اس ملاقات کے دوران سینر منسٹر مریم اورنگزیب ، پرویز رشید، چیف سیکرٹری آئی جی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کرنے والوں میں  سینیٹ ٹکٹ ہولڈرطلال چوہدری،رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر،ممبر صوبائی اسمبلی خان بہادر،جعفر علی ہوچہ،چودھری عارف گل،راؤ کاشف رحیم،ظفر اقبال ناگرہ،خلیل طاہر سندھو،عظمیٰ جبین اور قدسیہ بتول شامل تھے تھے۔

مسلم لیگ ن فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈرزرانا ثناء اللہ خان، آزاد علی تبسم، نواب شیر وسیر، علی گوہر بلوچ، محمد قاسم فاروق،عرفان احمد،عابد شیر علی،حاجی محمد اکرم انصاری،دانیال احمد،شعیب ادریس،محمد اشرف چوہدری،محمد صفدر شاکر،خالد پرویز،محمد اجمل آصف،حامد رشید،فقیر حسین ڈوگر،اسرار احمد خان،علی عباس خان،محمد یوسف،محمد طاہر پرویز،احمد شیریار،محمد رضوان بٹ،محمد رزاق ملک بھی موجود تھے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین