شوبز
فلمسٹار ممتاز کے اعزاز میں تقریب، فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا، مصطفیٰ قریشی
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/08/film-star-mumtaz-arts-council-karachi-1.jpg)
پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف ہیروئن ممتاز کی کراچی آمد کے موقع پر آرٹس کونسل میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن اورآرٹس فائونڈیشن کے اشتراک سے تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلم اسٹار ممتاز نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں گزارے ہوئے سنہری دن بہت یاد آتے ہیں، وطن واپس آنے پر کراچی کے لوگوں نے جو محبت اور پیار دیا ھے وہ ناقابل فراموش ہے۔
تقریب سے فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی، منورسعید، افشاں قریشی ، گلوکار ارشد محمود، شبانہ کوثر،شازیہ کوثر بابرعباسی کے علاوہ فلم ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن کے اطہر جاوید صوفی ، وسیع قریشی، پرویز مظہر، آرٹس کونسل کے اقبال لطیف و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
نظامت کے فرائض آرٹس فائونڈیشن کے فیصل ندیم نے انجام دئیے۔ فلم اسٹار ممتاز نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں، وہ چاہتی ہیں ذیشان بھی شو بز انڈسٹری میں اپنا نام بنائے۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ ذیشان خوش شکل اور با صلاحیت ہے، پروڈیوسر کو اس پر توجہ دینا چاہیے۔
انھوں نے ممتاز کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت اچھی ادا کارہ ہیں، اگر انہیں اب بھی فلموں یا ڈراموں کی پیشکش ہو تو انکار نہ کریں۔
مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ فنکار کبھی سابق یا ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔
منور سعید نے کہا کہ ممتاز نے فلموں میں بہترین کام کیا ہے۔
اس موقع پر لاھور سے بذریعہ فون سید نور،سنگیتا بیگم ہدایت کار مسعود بٹ کے علاوہ امریکہ سے فلم اسٹار ریما نے بھی ممتاز کو مبادک پیش کی۔
جاوید شیخ، غلام محی الدین اور پرویز کلیم نے ویڈیوز پر پیغامات بھیجے۔ تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاؤہ پرستاروں کی تنظیموں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور